پاکستانی شیعہ خبریں

جعفرطیارواٹرسپلائی پروجیکٹ کی راہ میں رکاوٹیں اور تکمیل میں تاخیر باعث تشویش ہے، احسن عباس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساںادارہ ) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیرکے سیکریری جنرل احسن عباس رضوی نے کہا کہ ضلع ملیر کے عوام برسراقتدار اور صاحب اختیار سیاسی جماعتوں کے ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھائے جارہے ہیں ، کڑوڑوں روپے فنڈز حاصل کرنے والے عوامی نمائندے سیوریج کے ناقص نظام کی درستگی میں ناکام ہیں ، جعفرطیارواٹر سپلائی پروجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر باعث تشویش ہے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے وحدت ہاوس میں ضلعی کابینہ کے اراکین سے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شیش محل اسٹاپ پر سیوریج کا پانی نے مکینوں اور مسافروں کی زندگی اجیرن کردی ہے، دو ، دو فٹ کھڑا گندہ پانی ٹرانسپورٹ کی روانی سمیت پیدل مسافروں کو بھی شدید متاثر کررہا ہے، بارہا متعلقہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی گئی لیکن کوئی پرسان حال نہیں ، انہوں نے مزید کہاکہ گذشتہ ماہ جعفرطیارواٹر سپلائی پروجیکٹ پر کام کے آغاز کے بعد علاقہ کے عوام دشمن عناصرحرکت میں آگئے،اور انہوں نے اس انتہائی اہم پروجیکٹ کے راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دیں ، جس کی ہم شدید الفاظ می مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ رکھنے کے دعویدار جماعتیں اس وقت کہا تھیں جب اہلیان جعفرطیارگدھا گاڑی بانوں سے پانی خرید کے استعمال کرتے تھے، انہوں نے ان سازشی عناصرکو متنبہ کیا کہ وہ بعض آجائیں ورنہ انکے مکروہ چہرےعوام کے سامنے آشکار کیلئے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button