پاک فوج نہ گئی تو ہم خود آل سعود کے دفاع کیلئے سعودی عرب جائیں گے، دفاع حرمین کونسل
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک دفاع حرمین شریفین میں شامل تکفیری اور مذہبی جماعتوں نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے تحفظ حرمین کے لئے فوج نہ بھیجی تو ہمارے کارکنان خود حرمین کے تحفظ کیلئے پہنچ جائینگے ، 24مئی کو کوئٹہ میں جلسہ ہوگا اور 3 جون کو اسلام آباد میں آل پارٹیز دفاع حرمین شریفین کانفرنس ہوگی۔ صحابہ کی دھرتی کے لیے 7 لاکھ افراد قربان کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار احمد لدھیانوی، فضل الرحمن خلیل، عبدالرؤف فاروقی، اورنگزیب فاروقی، عبداﷲ شاہ مظہر،تاج محمد حنفی، مفتی عبدالشکور نقشبندی اور مولانا احتشام الحق نے مزار قائد پر تحریک کے زیر اہتمام لسبیلہ سے مزار قائد تک نکالی جانے والی لبیک حرمین شریفین ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیعہ نیوز کی ٹیمان رہنماؤں سے پوچھتی ہے کہ جب صحابہ کی سرزمین پر صحابہ کی قبروں کو یہی آل سعود مسمار کررہے تھے تو اس وقت ان کا ایمان کہاں تھا، اس وقت کیوں حرمت صحابہ کا نعرہ یاد نہیں آیا، اس وقت کیوں روضہ رسول (ص) اور اصحاب(رض) اور اہل بیت (ع) کے مزارات کے دفاع کی بات کیوں نہ کی گئی۔ کیوں اس وقت یہ رہنما خاموش تھے کہ جب داعش نے حضرت امام حسین (ع) ، حضرت بی بی زینب (س) اور دیگر خاندان رسول (ص) کے افراد کے روضہ جات کو اڑانے کی بات کی۔ اس وقت ان رہنماؤں کی غیرت کہاں مر گئی تھی کہ جب صحابی رسول حضرت حجر بن عدی(رض) کی قبرکی نبش کی گئی اور ان کے جسد خاکی کو قبر سے باہر نکالا کیا۔ کیوں کیوں کیوں ۔۔۔۔۔۔۔ آخر کیوں؟؟؟