پاکستانی شیعہ خبریں
پرویز رشید کو مسلمان کہنے والا بھی مسلمان نہیں،مفتی نعیم
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبرر ساں ادارہ) مذہبی شدت پسندی کے علمبردار مفتی نعیم وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو مسلمان کہنے والے کو بھی کافر قرار دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام کہا ،اس شدت پسند مفتی نے کہا کے پرویز رشید نے مدارس کوجہالت کی یونیورسٹیز قرار دینا گویا کفر کے متراد ف ہے۔ اس دہشتگرد نے کہا کہ نواز شریف نے اگر پرویز رشید سزا نہیں دلاوائی تو وہ اورانکے دہشتگرد مدارس پرویز رشید سے خود دو دو ہاتھ کرلیں گے۔
گویا مفتی نعیم نے پرویز رشید کو بھی قتل کرنے کا خفیہ پیغام دیا ہے، رینجرز اور سیکورٹی ادارے فی الفور اس دہشتگرد کو گرفتار کریں جو اعلانیہ مسلمانوں کو کافر اور انہیں قتل کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔