پاکستانی شیعہ خبریں

شہید ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی کے قتل میں کالعدم تنظیم کے ملوث ہونیکا انکشاف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مقتول ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی کے قتل کی تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔ مقتول ڈی ایس پی کے قتل میں کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی اور ڈی ایس پی فتح محمد سانگری کے قتل میں مماثلت پائی گئی ہے۔ دونوں کے قتل میں کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ تحقیقات کے مطابق دونوں افسران اپنی سکیورٹی سے متعلق محتاط نہیں تھے۔ دونوں کو مکمل ریکی کے بعد ٹارگٹ کیا گیا۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ حکومت سندھ نے 10 دنوں میں دو ڈی ایس پیز کے قتل کے بعد سکیورٹی ایڈوائزری جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو جلد جاری کر دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button