پاکستانی شیعہ خبریں

لوڈشیڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں تو شریعت کا نظام نافذ کرنا ہوگا، سراج الحق

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہر لڑائی کی وجہ شفاف الیکشن کا نہ ہونا ہے، الیکشن کمیشن ایسے قوانین بنائے کہ کوئی اسے اپنی مرضی کے مطابق استعمال نہ کرے، مستحکم جمہوریت کے لئے الیکشن کمیشن کو خود مختار بنانا ضروری ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو نقصان پہنچا، خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، ہمارے اوپر لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہورہا ہے، دھرنوں اور مرکزی حکومت کے درمیان ٹینشن کا خاتمہ کیا، ہر لڑائی کی وجہ شفاف الیکشن کا نہ ہونا ہے، مستحکم جمہوریت کے لیے الیکشن کمیشن کو خود مختار بنایا جائے، جرگے کے کردار کی وجہ سے جوڈیشل کمیشن بن گیا، الیکشن کمیشن ایسا قوانین بنائے کہ کوئی اسے اپنی مرضی کے مطابق استعمال نہ کرے، بدامنی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں تو شریعت کا نظام نافذ کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button