پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، آئی ایس او کے زیر اہتمام شب شہداء کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  ڈیرہ اسماعیل خان میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام شب شہداء منعقد کی گئی، جس میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، نوحہ خواں عارف بلتستانی اور مرکزی صدر آئی ایس او تہور حیدری نے شرکت کی۔ تہور حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں شہداء کے راستہ و نظریہ کو زندہ رکھنا ہے، شہداء کی وارث آئی ایس او شہداء کے نظریہ و راستہ پر گامزن ہے تاکہ ملت کی مضبوطی و اتحاد کے لئے اپنا کردار ادا کیا جا سکے، شب شہداء جس میں درجنوں وارثان شہداء نے شرکت کی اور شہداء کو خرارج عقیدت پیش کیا، اس موقع پر علامہ اقتدار حسین نقوی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی یاد منانا کسی سعادت سے کم نہیں ہے، ہمارا مشن شہداء کے مشن پر چلنا ہے، اور انشاء اللہ ہم ملکر اپنے عظیم شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button