Uncategorized

ریاستی دہشت گردی سے آئینی حقوق دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، آئی ایس او

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مدثر عباس نے مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پر امن احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے جسے ریاستی غنڈہ گردی سے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، گلگت میں مظلومین یمن کی حمایت پر ریلی نکالنے پر آئی ایس او کے ڈویژنل صدر جمال حیدر اور کارکنان پر ایف آئی درج کرنے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں سیون اے ٹی  کی دفعہ بلاجواز اور پارلیمنٹ کی قرارداد کی توہین ہے، پارلیمنٹ کی متفقہ پالیسی کی حمایت کرنے پر انتظامیہ کا متعصبانہ رویہ ناقابل فہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت انتظامیہ اوچھے ہتکھنڈوں سے باز رہے اور فوری طور پر ایف آئی آر میں درج انسداد دہشت گردی کی دفعات کو خارج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کے کارکنان نے ہمیشہ ملکی استحکام اور وقار کو مقدم رکھا ہے، مظلومین کی حمایت کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے، کیا پاکستان میں ظالمین سے بیزاری اور مظلومین کی داد رسی کرنا اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جرم بن چکا ہے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button