Uncategorized

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام یوم مردہ بادامریکہ، امریکی واسرائیلی پرچم نذرآتش

شیعہ نیوز (پاکستاننیامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں یوم مردہ بادامریکہ منایا گیا، مظاہرے کی قیادت مرکزی نائب صدر سرفراز حیدر، مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈویژنل صدر ڈاکٹر قمر علی رضا اور دیگر نے کی۔ رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ناپاک وجود سے عالم اسلام کے قلب میں خنجر گھونپا گیا۔ 14 مئی 1948 ء کو فلسطین کی مقدس سرزمین پر برطانیہ کی مدد سے صیہونی طاقتوں نے اسرائیل پر قبضہ مسلط کیا اور اس کے 2 دن بعد ہی 16 مئی کو امریکہ نے اس قبضہ کو تسلیم کیا اور اسرائیل کا معترف ہوا۔ اسی روز کو شہید قائد عارف حسین الحسینی نے یوم مردہ باد امریکہ قرار دیا اور کہا کہ ہمیں یقین کر لینا چاہیے کہ امت مسلمہ کے خلاف ہر سازش کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔ آئی ایس او پاکستان ہر سال بفرمان شہید قائد ملک بھر میں 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکہ ریلی نکالتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button