پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور میں داعش کے پمفلیٹ تقسیم کرتے ہوئے دو دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) انسداددہشت گردی فورس نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گرد گرفتارکرلئے جو دہشت گرد تنظیم داعش کے دعوت نامے تقسیم کررہے تھے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی فورس سے جاری بیان کے مطابق کارروائی پشاور کے علاقہ نوتھیہ میں کی گئی۔ جہاں سے غلام محمد اور لعل محمد نامی دہشت گردوں کو گرفتارکیاگیا۔ جن کے قبضہ سے دہشت گردتنظیم داعش کے پمفلٹ برآمد ہوئے۔ پمفلٹ فارسی اور پشتو زبان میں تحریر ہیں۔ دہشت گردوں کا تعلق پشاور کے علاقہ شیر و جھنگی سے بتایاگیا ہے۔ دونوں دہشت گردوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button