Uncategorized

امریکہ و اسرائیل کی اسلام دشمن سازشیں مسلم امہ میں انتشار کا باعث ہیں، وفا عباس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع لیہ کے زیرِاہتمام امام بارگاہ قصرِ معصومہ قم دربار اجمل شاہ میں مردہ باد امریکہ و اسرائیل ریلی میں اسرائیل کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر وفا عباس نے خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل کی اسلام دشمن سازشیں مسلم امہ میں انتشار کا باعث ہیں، اسرائیل کے ناپاک وجود تک ہمارا غم و غصہ اور جدوجہد جاری رہے گی اور وہ وقت دور نہیں جب طاغوت کا بستر گول ہوگا اور اسلام کا بول بالا ہوگا، اوّل دن سے آج تک ہماری کاوش میں پُرامن معاشرے کا قیام اور حقیقی اسلامی افکار و نظریات کی ترویج ہے، جس کے لئے ہمہ تن جدوجہد کی ضرورت ہے۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ نئی نسل کو امریکہ و اسرائیل کے ناکام و مذموم مقاصد سے خبردار کیا جائے اور انہیں قیادت کے بارے آگاہی دی جائے، تاکہ وہ قوم کے لئے مفید شہری ثابت ہوں۔ کانفرنس میں یونٹ روشن شاہ اور یونٹ اجمل شاہ کے اراکین نے سکیورٹی و انتظامی امور سرانجام دیے۔ JSO Pak لیہ کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر ناظم عباس، سیکرٹری پریس حسن علی عسکری، سیّد نسیم شاہ، مہدی حسن خان و دیگر کثیر تعداد میں جعفری جوانوں اور عوام نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button