پاکستانی شیعہ خبریں

جنرل راحیل شریف بہادری نہ دکھاتے تو نواز شریف طالبان کو مزید مذاکرات کا موقع دیتے، علامہ عون نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ الائنس کے مرکزی رہنماء علامہ محمد عون نقوی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بہادری نہ دکھاتے تو نواز شریف طالبان کو مزید مذاکرات کا موقع دیتے حکومت کی رٹ کمزور ہے، سندھ حکومت نشے میں مبتلا ہے لااینڈ آرڈر تباہ ہے، پاک فوج اور رینجرز ہی ملک کو تباہی سے بچاسکتے ہیں، حکومت طالبان کے تمام حامیوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کرے، آپریشن ضرب عضب کا دائرہ ملک گیر کیا جائے، شہداء پشاور سے لیکر صفورا چوک کے شہیدوں کے ورثاء کو انصاف فراہم کیا جائے۔ گنج شہیداں خیرپور میں سالانہ شہداء اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد عون نقوی نے کہا کہ اسلام کی آبیاری کے لئے اہبیت نے قربانیاں دیں اور پاکستان بنانے میں بھی ہم نے قربانیاں دیں، اب ملک کے تحفظ کے لئے بھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، کانفرنس میں ملک کے نامور علماء کرام اور اسکالرز نے شرکت کی۔ کانفرنس سے علامہ ظفر حسین ظفر، علامہ مستجاب حیدر عابدی ،علامہ اعجاز زیدی، علامہ شان حیدر اور دیگر علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی آبیاری شہداء کے خون سے ہوئی جنگ بدر سے لیکر آج تک ہر جنگ میں خاندان بنی ہاشم نے قربانی دیکر اسلام کو اپنے خون سے پروان چڑھایا، شہداء ٹھیڑی نے 1963ء میں شہدائے کربلاء کی یاد قائم کی۔

علماء کرام نے کہا کہ پاکستان کے قیام میں بھی شہداء نے بھرپور کردار ادا کیا لیکن ملک دشمن سیاستدانوں نے قائد اعظم اور پاکستان مخالف عناصر کو قوت فراہم کی اور آج طالبان جیسے ناسور قوم کو تباہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے جس میں خودکش حملے حرام ہیں لشکر جھنگوی اور ’’را‘‘ آپس میں مربوط ہیں۔ کانفرنس میں قرارداد کے ذریعے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اقدامات کو سراہا گیا اور سرکاری اداروں میں موجود طالبان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر ظفر عباس ظفر، علی تفسیر اور ضیاء عباس نے منقبت خوانی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button