ہیئت آئمہ مساجد کے انتخابات، علامہ حسن صلاح الدین صدر اور علامہ باقر زیدی جنرل سیکریٹری منتخب
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کے سالانہ انتخابات مدرسہ معصومین پی ای سی ایچ سوسائٹی میں مولانا نذر الحسنین عابدی کی زیر نگرانی منعقد ہوئے، جس میں مولانا شیخ حسن صلاح الدین صدر، مولانا باقر عباس زیدی جنرل سیکریٹری، مولانا محمد حسین رئیسی نائب صدر اول، مولانا شہنشاہ حسین نقوی نائب صدر دوم و علامہ شبیر الحسین طاہری، مولانا نعیم الحسین الحسینی سیکریٹری نشر و اشاعت، مولانا رضی حیدر جوائنٹ سیکریٹری، مولانا احمد علی امینی سیکریٹری اطلاعات، ڈاکٹر عقیل موسیٰ و مولانا حیدر عباس زیدی، مشیر صدر منتخب ہوئے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں مولانا نذر الحسنین عابدی نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب اراکین عزاداری سید الشہداء کے فروغ، ملت کے استحکام اور معاشرتی برائیوں کے علاوہ فرقہ واریت اور تعصبات کے خاتمے کیلئے اقدامات کرینگے، بعد ازاں ملکی استحکام اور سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔