مضامین

رہبر انقلاب سید علی خامنہ ای کی نعلین خلیج فارس کے حکام سے زیادہ قیمتی

نوٹ: یہ خبر پرانی ہے لیکن ایک بار پھر شائع کرنے کا مقصد سعودی و امریکی نواز میڈیا کی جانب سے اس عظیم رہبر کے خلاف کیئے جانے والے بے بنیاد پروپگنڈا کے جواب میں نائب امام کی سادگی پسند زندگی لوگوں کے سامنے آشکار کرنا ہے۔ اسی طرح کے جس طرح معصومین کا فرمان ہے کہ تم ہمارے دشمنوں کے عیب بیان کرنے کے بجائے ہماری فیضلت و فضائل بیان کرو۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سوشل نٹ ورک پر رہبر معظم کی یہ تصاویر شائع ہونے کے بعد لبنان کے نیوز پیپر’’ الخبر پریس‘‘ نے ایک خوبصورت ہیڈنگ لگا کر عرب ممالک کے حکام کی اوقات دکھلا دی۔
عربی اخبار کی خوبصورت ہیڈنگ

رہبر عظیم الشان سید علی خامنہ ای کی نعلین خلیج فارس کے حکام سے زیادہ قیمتی

الخبر پریس نے یہ ہیڈنگ لگا کر کہ’’ رہبر عظیم الشان سید علی خامنہ ای کی نعلین خلیج فارس کے حکام سے زیادہ قیمتی ہیں‘‘ اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ اگر سعودی عرب اپنا سارا سرمایہ ہمیں دے دے تو ہم ان نعلین کے مقابلے میں اسے ٹھکرا دیں گے۔

arabi1

رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نہ صرف ایران بلکہ شیعیان عالم کے مرجع تقلید اور ولی امر المسلین ہیں اتنے بڑے عہدہ پر فائز ہونے کے باوجود ان کی مادی زندگی قاعدۃ بہت عالیشان زندگی ہونا چاہیے تھی لیکن حقیقت اس کے برخلاف ہے رہبر معظم انقلاب کی مادی زندگی ایک عام شخص کی زندگی کی سطح سے بھی بہت نیچے ہے۔

امام خامنہ ای خود بھی حقیقی معنی میں زاہدانہ زندگی گزارتے ہیں اور ملک کے دیگر عہدہ داروں کو بھی اس بات کی سفارش کرتے ہیں کہ اپنی زندگی میں محتاط رہیں اور فضول خرچی نہ کریں۔
رہبر معظم انقلاب حالیہ دنوں مجلس خبرگان کے نمائندوں کے ساتھ ہوئے اجلاس میں خطاب کرنے کی غرض سے جب اپنی مسند پر تشریف فرما تھے تو شاید حاضرین مجلس اس بات کی طرف متوجہ نہ ہوئے ہوں گے کہ معظم لہ نے جو نعلین پہنی ہوئی ہیں وہ کناروں سے ٹوٹی ہوئی ہیں لیکن اس اجلاس سے شائع شدہ تصاویر کو عربی صارفین نے سوشل نٹ ورک پر شائع کر کے اس نکتے کی طرف متوجہ کیا کہ ایک طرف عربی ممالک کے حکام کی عالیشان زندگی کو دیکھیے اور دوسری طرف رہبر انقلاب حضرت خامنہ ای کی زاہدانہ زندگی کو ملاحظہ کیجیے۔

الخبر پریس نے یہ ہیڈنگ لگا کر کہ’’ رہبر عظیم الشان سید علی خامنہ ای کی نعلین خلیج فارس کے حکام سے زیادہ قیمتی ہیں‘‘ اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ اگر سعودی عرب اپنا سارا سرمایہ ہمیں دے دے تو ہم ان نعلین کے مقابلے میں اسے ٹھکرا دیں گے۔

Rehber love
قابل ذکر ہے کہ ثقافتی و اسلامی فکر تحقیقاتی سنٹر کے سربراہ حجۃ الاسلام علی اکبر رشاد نے چند روز قبل اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ میں رہبر معظم انقلاب کی ٹوٹی ہوئی نعلین کی تصویر لوں تاکہ ’’سید علی‘‘ کی سادہ زیستی اور زاہدانہ زندگی کو دوسروں کے لیے منعکس کر سکوں۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی زندگی اس قدر دنیاوی تجملات سے دور ہے کہ حتیٰ انقلاب کے مخالف افراد بھی اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ ان کی زندگی میں مالی اعتبار سے ایک سیاہ نکتہ بھی تلاش نہیں کیا جا سکتا۔

Rehber

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button