کراچی:عاشقانِ ولایت کی جانب سے خراساں تا ایکسپریس اخبار کے دفتر تک ریلی کا اعلان
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ا ی کے خلاف توہین آمیز اور بے بنیاد من گھڑک خبر لگانے پر عاشقان ولایت کی جانب سے آج خراسان امام بارگاہ نمائش سے ایکسپریس ااخبار کے دفتر تک احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے، یہ احتجاج بے بنیادی خبر لگانے کی بنا پر کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کے مختلف اخبار نے سعودی عرب کی سرکاری نیوز ویب سائٹ العربیہ کی اردو سروس سے ایک من گھڑک خبر کاپی کر کے شائع کی تھی جس میں رہبر انقلاب اسلامی کو ودلت کا پوجاری ثابت کرنے کی کوشیش کی گئی تھی ،یہی نہیں بلکہ سعودی نیوز ویب سائٹ نے امام رضا علیہ سلام حرم مطہر پر خرچ اور وہاں آنے والے مومنین کے ہدیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بیایا۔ پاکستانی میڈیا جو بغیر تحقیق کے خبر کاپی پیسٹ کرنے کا ماہر ہے نے یہ خبر اپنے اخبارت میں شائع کردی۔ جن اخبار ات نے اس خبر کو شائع کیا ان میں دنیا نیوز پییر اور ایکسپریس نیوز سہرفرست ہے۔
پڑھیں: رہبر انقلاب سید علی خامنہ ای کی نعلین خلیج فارس کے حکام سے زیادہ قیمتی
سعودی عرب اور امریکا جو اپنا حریف رہبر انقلاب اسلامی کو سمجھتا ہے ،کوئی موقع ایسا ہاتھ سے نہیں جانے دیتا جس میں رہبر انقلاب اسلامی اور نظام ولایت کی توہین نا کرے،یہی وجہ ہے کہ انکا میڈیا ہر مہینے ایسی بے بنیاد میز کہانیاں ( ٹیبل اسٹوری) بناتا رہا ہے، لیکن پاکستانی میڈیا کو آنکھ بند کرکے ہر خبر نشر کرنے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ پاکستان سعودی عرب نہیں ، اور یمن جنگ میںپاکستان کی جانب سے واضح موقف نے یہ بھی ثابت کردیا ہے وہ سعودی وہابیت کے دفاع میں اسکا شریک نہیں بنے گا۔