Uncategorized
کالعدم تنظیموں کے سرپرست قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد میں رکاوٹ ہیں، سنی اتحاد کونسل
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فیصل آباد میں میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں سنی اتحاد کونسل پنجاب کے سیکرٹری جنرل مفتی محمد سعید رضوی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو اہلسنّت دشمنی مہنگی پڑے گی۔ انکا کہنا تھا کہ ہماری منزل انقلاب نظام مصطفی ﷺ ہے، حکومتی ایوانوں میں بیٹھے کالعدم تنظیموں کے سرپرست قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صاحبزادہ فضل کریم اہلسنت کے دلیر رہنما تھے، انہوں نے دہشت گردی کے خلاف بھرپور آواز بلند کی۔