پاکستانی شیعہ خبریں
سانحہ صفورہ کا ایک اوراہم دہشتگرد گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی پولیس نے شیعہ اسماعیلی برادری کی بس پر حملے کے ایک اور ملزم کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے،جمعہ کی صبح کراچی پولیس کی ایک ٹیم نے یہاں حیدرآباد سے صفورا گوٹھ بس حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ طاہر منہاس کے چھوٹےبھائی خالد منہاس کو گرفتار کرلیا، پولیس نے کوٹری کے علاقے غریب آباد کالونی میں خالد منہاس کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں اپنے ساتھ لے گئی، جب جامشورہ پولیس کے ایس ایس پی طارق ولایت سے رابطہ کیا گیا تو انہوں سے اس گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا، بتایا جاتا ہے کہ خالد منہاس کوٹری میں ٹی بی سینیٹوریم کا ملازم ہے، اس چھاپے کے بعد اس کے گھروالے علاقہ چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔