کراچی، رینجرز آپریشن کے دوران دہشتگرد وہابی /دبوبندی خود کش بمبار نے خود کو اُڑالیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی میں رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران ایک خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دہشت گردوں نے رینجرز پر دستی بموں سے حملہ اور فائرنگ بھی کی جس میں ایک اہلکار اور دو بچیاں زخمی ہوگئی۔
ڈان نیوز کے مطابق رینجرز کی جانب سے اورنگی ٹاون کے علاقے فقیرکالونی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن جاری ہے، سرچ آپریشن کے دوران نامعلوم دہشت گردوں نے رینجرز پر دستی بموں سے حملہ کیا اور فائرنگ بھی کی جبکہ ایک دہشت گرد نے خود کو ایک مکان میں دھاکے سے اڑا لیا، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اسکی آواز دور دور تک سنا دی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ رینجرز پر حملہ کرنے والے دہشت گرد پہاڑ پر قائم ایک گھر میں موجود تھے جبکہ دھماکے سے تباہ ہونے والے مکان میں، جو کہ دہشت گردوں کے ٹہکانہ بتایا جارہا ہے، خودکش بمبار کے علاوہ تین سے چار مزید دہشت گردوں کی موجودگی کی بھی اطلاعات ہیں۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ خود کش بمبار نے محاصرہ کیے جانے پر پہلے رینجرز کی گاڑی پر دستی بم پھینکے اور پھر خود کو دھماکے سے اڑا لیا،دھماکے کے بعد رینجرز نے پہاڑوں پر قائم تمام گھروں کی تلاشی لی اور دھماکے میں تباہ ہونے والے مکان کا ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا،اس موقع پر ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر نے جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ دہشتگردوں کی برین واشنگ تبلیغ اجتماعات اور مدارس میں کی جارہی ہے، جبکہ اس سے قبل ڈی جی رینجرز نے بھی انکشاف کیا تھا کہ کراچی و اطراف میں دو سو سے زائد تکفیری دیوبندی مدارس دہشتگردی کی تربیت دے رہے ہیں، لہذا وقت برباد کیئے بغیر فوراً ان دہشتگرد مدارس کے خلاف آپریشن کیا جائے اور ساتھ ساتھ ان مدارس کی مسلکی وابستگی اور انکے سہولت کار مفتیوں کے نام بھی دنیا کے سامنے لائے جائیں تاکہ انکے چہرے پر پڑے شرافت کے لبادے کو آشکار کیا جاسکے ۔