پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ: لیاقت بازار میں مزید دو شیعہ جوان کالعدم سپاہ صحابہ (مینگل گروپ) کی فائرنگ سے شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) کوئٹہ میں کچھ دیر قبل ایک بار پھر کالعدم سپا ہ صحابہ کے رمضان مینگل گروپ دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے دو شیعہ جوانوں کو شہید کردیا ہے، جبکہ ایک زخمی ہے، اطلاعات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل لیاقت بازار میں فائرنگ سے دو شیعہ جوان عارف اور حاجی حسین شہید ہوئے ہیں،جبکہ محمد عیسیٰ نامی شخص زخمی ہے۔ شہیدوں کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جبکہ زخمی ہونے والے محمد عیسیٰ کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

واضع رہے کہ ایک روز قبل ہی کوئٹہ میں 3 مومنین کو فاطمہ جناح روڈ پر فائرنک کرکے شہید کیا گیا تھا جسکے بعد کل کوئٹہ بھر میں یوم سوگ اور ہڑتال منائی گئی تھی اور شہر میں کالعدم جماعتوں کے خلا ف فوجی آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ کوئٹہ میں ہونے والی اچانک دہشتگردی تیزی سپاہ صحابہ کے بدنام زمانہ دہشتگرد رمضان مینگل کی بلوچستان کے وزیر داخلہ کے ساتھ باقائدہ ملاقات کے بعد سے آئی ہے ،جبکہ دہشتگرد جماعت کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی میں واضح طور پر سنا جاسکتا ہے رمضان مینگل کا ساتھی اور سپاہ صحابہ کا دہشتگرد رہنما ء عبدالکبیر ملا کھلے عام شہر کوئٹہ میں دہشتگردی کرنے اور خودکش دھماکے کرنے کی دھمکی دے رہا ہے،لیکن اسکے باوجود بھی ان دہشتگردوں کا گرفتار نا ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ حکومت کوئٹہ میں شیعہ ٹارگیٹ کلنگ پر سنجیدہ نہیں ہے۔

یہ دیکھیں:::: کوئٹہ: وہ ویڈیو سامنے آگئی جسکے بعد تین شیعہ قتل ہوئے

 

qattil.jpg

 

کوئٹہ کے مومینن کا قاتل رمضان مینگل کو حکومتی و فوجی سربراہی حاصل ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button