پاکستانی شیعہ خبریں

گذشتہ روز شہید ہونے والے حاجی محمد اور حسین علی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) گزشتہ روز سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 ہزارہ مومنین شہید حاجی محمد موسیٰ اور حاجی حسین علی سروں پر گولی لگنے سے موقع پر شہید ہوگئے، آج شہداء کو گنج شہداء بہشت زینب ( س ) ہزارہ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ، اطلاعات کے مطابق نمازہ جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر شرکاء کی جانب سےشیعہ نسل کشی پر حکومتی نااہلی اور خاموشی پر شدید احتجاج بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ صرف دو دنوں میں 5 شیعہ مسلمان سپاہ صحابہ کے بدنام زمانہ دہشتگرد رمضان مینگل کے لڑکوں کے ہاتھوں شہید ہوچکے ہیں، جبکہ بارہا نشانددہی کرنے کے باوجود حکومت اس دہشتگرد کو گرفتار کرنے سے قاصر ہے۔ موجودہ ثبوت کے مطابق روان ہفتہ میں اچانک کوئٹہ میں شیعہ نسل کشی کا آغاز کالعدم جماعت کی بلوچستان کے وزیر داخلہ سے ملاقات کے بعد شروع ہوئی ہے، جبکہ کالعدم جماعت نے تین دن قبل اپنی ایک ریلی میں اعلانیہ شیعہ مسلمانوں کو قتل کرنے اور خودکش دھماکے کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ لیکن حکومت اور سیکورٹی ادارے اسکے باوجود بھی ان دہشتگردوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی کرنے گریز کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button