Uncategorized

پاکستان دشمن تکفیری دیوبندی "را" ایجنٹ دہشتگرد کا پاک زمبابوے میچ کے دوران خودکش دھماکہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کے موقع پر خودکش حملے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت پچیس افراد زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ سب انسپکٹر سمیت دو شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ فروز پور روڈ پر دھماکا 9 بجے کے قریب ہوا۔ اس وقت قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور زمبابوے کے دوران دوسرا ون ڈے میچ جاری تھا۔ تاہم اس وقت یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ یہ ٹرانسفارمر پھٹنے کے نتیجے میں ہوا لیکن اب وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران خودکش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی بی اے نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرتے ہوئے خبر کو چھپالیا تھا، تاکہ افراتفری نہ پھیلے۔ دھماکہ کلمہ چوک کے قریب رکشے میں ہوا، جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، دھماکے کی زد میں آکر تین پولیس اہلکاروں سمیت پچیس افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سب انسپکٹر عبدالمجید اور ایک شہری ہلاک ہوگیا۔ واقعے کے بعد رینجرز کی اضافی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ واقعے کے بعد پریس کانفرنس میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے بتایا کہ فرانزک ماہرین نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور جلد حقائق بھی سامنے آجائیں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button