Uncategorized

آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف پراپیگنڈہ کے پیچھے یہودی لابی ہے، علامہ نیاز نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ )وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی نے کہ ہے کہ ولی امرالمسلمین آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای جیسے روحانی اور دینی رہنما کے خلاف مذموم پراپیگنڈہ کے پیچھے یہودی، صیہونی اور استعماری قوتیں ہیں جو روحانیت کے مراکز کو بدنام کرنے کی سازش کر رہی ہیں۔ طلبا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ عالم تشیع کے مراجع عظام اور فقہا کی عدالت اور کردار کی عظمت کو دنیا جانتی ہے کہ امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ بانی انقلاب اسلامی ایران ہونے کے باعث تمام وسائل کے نگران تھے مگر اپنی ذاتی جائیداد صرف دو کمروں کا گھر چھوڑ کر جہان فانی سے انتقال کر گئے اور اپنے بیٹے احمد خمینی کو کسی سرکاری منصب پر بھی فائز نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ولی فقیہہ کا حکومتی منصب سے تعلق نہیں اور نہ ہی وہ اس کی خواہش رکھتے ہیں، آیت اللہ خامنہ ای کی ذات کے بارے میں پروپیگنڈہ میں کوئی حقیقت نہیں، اس سے ان کے کروڑوں مقلدین کی دل آزاری ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی ایران اور حزب اللہ عالم کفر کو بہت کھٹکتے ہیں، اسی لئے ان کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے، مگر ان کا جھوٹ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔ انہوں نے آل سعود کی طرف سے حزب اللہ کے دو کمانڈرز کو دہشت گرد قرار دینے کی امریکی تائید کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دنیا کو سمجھ جانا چاہیے کہ سعودی بادشاہت کا ایجنڈا کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button