پاکستانی شیعہ خبریں

پاکستان تکفیری دہشت گردوں کی نابودی کے لیے محفل دعائے جوشن صغیر کا اہتمام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) پاکستان اور بالخصوص کوئٹہ شہر میں دہشت گردوں کی نابودی کے لیے گذشتہ روز بعد از نماز جمعہ ،مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن شعبہ خواتین کے زیر اہتمام محفل دعائےجوشن صغیر گنج شہداء , بہشت زینب سلام اللہ علیہا ہزارہ قبرستان میں منعقد کی گئی
اس دعائے پُر نور میں ہزاروں خواہران و مادران نے شرکت کیں.
محفل دعا سے خطاب میں امام جمعہ سید ہاشم موسوی نے خطاب میں کہا کہ پیروان اہل بیت ان مظالم سے گھبرانے والے نہیں اور فتح آخر کار حق کی ہوگی۔
محفل دعا کے بعد ملکی سلامتی کے علاوہ عراق،شام ،یمن اور پاکستان میں تکفیریوں کی نابودی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button