Uncategorized

آئی ایس او پاکستان کے نوجوانون کے لیے نعمت الہیہ سے کم نہیں، علامہ اقتدار نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررسان ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ آئی ایس او کے یہ نوجوان اس دور میں اسلام کے نمائندے بن کر ابھرے کہ جب تعلیمی اداروں میں دین کی بات کرنے والوں اور باریش نوجوانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ ایسے مشکل حالات میں آئی ایس او نے جوانوں کو کمیونزم اور سوشلزم کی دلدل سے نکال کر ایک نئی شناخت عطا کی اور تعلیمی رشد عطا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے فکری شعور کو اجاگر کرتے ہوئے جوانوں کو عالمی نہضبت کے ساتھ مربوط کرلیا۔ آج ہم نعمت پرورگار کا 43 واں یوم تاسیس منا رہے ہیں تجدید عہد کرنا ہے کہ ہم ماضی کی طرح اپنے سفر کی پہلے سے کہیں زیادہ منظم اور مستحکم انداز میں جاری رکھیں گے۔ ہم اس پر بارگاہ الٰہی میں شکر گزار ہیں کہ ہمارا ماضی تابناک اور تابندہ ہے اور اس وقت ہم پورے وجود کے ساتھ میدان میں موجود ہیں اور ایک روش مستقبل کی امید کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button