پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ میں جشن ولادت امام مہدی (عج) کی تیاریاں عروج پر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) گذشتہ سالوں کی مانند کوئٹہ شہرکو پھردلہن کی طرح سجایا گیا ہے ، ہر طرف جشن کا سماں ہے،عالم انسانیت کے نجات دہندہ ، آخرین امام برحق امام مہدی (عج) کی ولادت باسعادت کے موقع پر کوئٹہ کے جوانوں کی جانب سے شہر کی گلیوں،سڑکوں اور گھروں کو سجانے کا سلسلہ جاری ہے اور علمدار روڑ میں ہر طرف چراغانی اور سجاوٹ جشن کا سماں پیش کررہی ہے۔
امام بارگاہوں اور مساجد میں محافل جشن و میلاد،تقاریر اور اعمال بجا لانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں ۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے اجتماعی شادی کی تقریب کا بھی اہمتام کیا گیا ہے۔
امام بارگاہ سید آباد، نچاری اور قندہاری میں مرکزی محافل منعقد ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button