پاکستانی شیعہ خبریں

اقوام متحدہ اور عالمی برادری میانمار کے مسلمانوں کو ظلم سے نجات دلائے، مولانا حسین مسعودی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ الائنس کے رہنما اور معروف عالم دین اور خطیب مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری میانمار کے مسلمانوں کو مظالم سے نجات دلائے تاکہ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔ قاری اکیڈمی فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ اجتماع عام سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری اسلامی دنیا سامراجی قوتوں کے نشانے پر ہے اور مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم پر صدائے احتجاجی بلند کرنیوالا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میانمار حکومت کے متعصبانہ رویہ کی وجہ سے مسلمانوں کی بڑی تعداد سمندر کے راستے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہے لیکن اسلامی ممالک کے سربراہ اور عالمی برادری ان کے مسائل پر توجہ دینے کے لئے تیار نہیں ہے، اب مظالم کی حد ہوچکی ہے، اسلامی برادری اور مسلم کانفرنس کو اس معاملے میں اقدامات کرنے ہونگے۔ انہوں نے مسلم سربراہان خصوصاً عرب حکمرانوں سے کہا کہ وہ دنیا بھر میں ہونیوالے مظالم کے خلاف عملی اقدامات کریں کیونکہ اس وقت عراق، شام، برما، فلسطین، پاکستان، افغانستان اور دیگر ممالک میں مسلمان اسلام دشمن قوتوں کے نشانے پر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button