Uncategorized

آئی ایس او آج برمی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کا دن منارہی ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) مرکزی صدر کی زیرصدارت لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نماز جمعہ کے اجتماعات میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف بہرپور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، اور تمام جامعات میں طلباء سیاہ پٹیاں باندھ کے مظلومین برما کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی دفتر میں مرکزی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں برما کی موجودہ صورتحال کو زیر بحث لایا گیا۔ مرکزی صدر تہور حیدری کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آج جمعہ کے اجتماعات پر برما میں جاری انسانیت سوز مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرے گی، اور عالمی اداروں بالخصوص انسانی حقوق کے علمبرداروں کو اس طرف متوجہ کروائے گی، کہ نہتے معصوم مسلمانوں پر جبری مشقت اور پر تشدد کاروائیاں بند کی جائیں۔ انسانیت کی تاریخ میں ایسے دلسوز واقعات کبھی رونما نہیں ہوئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ آئی ایس او کے زیر اہتمام تمام جامعات میں طلباء سیاہ پٹیاں باندھے مظلومین برما کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برما میں مسلسل انسانیت کی توہین و تزلیل پر اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ ہیومن رائٹس کا دم بھرنے والے یو این او، او آئی سی کی خاموشی ناقابل فہم ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button