پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی: برما میں مسلمانوں پرمظالم کیخلاف آئی ایس او کے تحت احتجاجی مظاہرے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) برما میں مسلمانوں پرمظالم کیخلاف آئی ایس او کے احتجاجی مظاہرےکیئے گئے، ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے برما میں مسلمان پر ہونے والے ظلم وستم کے خلاف شہر کی مختلف جامع مساجد کے باہر احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔جس میں بچوں اور خواتین سمیت عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا ریلی نے پلے کارڈ اور بینزز اٹھائے ہوئے تھے ، جس میں اقوام متحدہ اور او آئی سی سے برما میں انسانیت سوز مظالم روکنے کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کے مطالبات درج تھے۔احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں میں شریک افراد سے خطاب کرتے ہوئے،آئی۔ایس۔او کراچی ڈویژن کے صدرمحمدعباس ، جنرل سیکریٹری سید غیور عباس عابدی او ر ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد عابدی کا کہنا تھاکہ تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ اقوام متحدہ مسلمانوں پر ہونے والے مظالم روکنے میں ناکا م رہی ہے۔ فلسطین ہو یا کشمیر ، مسلمانو ں کا قتل عام جاری ہے اور اب برما میں بے دردی کے ساتھ مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ برما کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم پر مسلمان ممالک کے سربراہاں کی خاموشی بھی لمحہ فکریہ ہے۔برما کے مسئلہ پر او آئی سی کا فوری اجلاس طلب کیا جائے۔انہوں نےمطالبہ کیا کہ برما میں قتل و غارت کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کے امن دستے تعینا ت کئے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button