کوئٹہ شیعہ نسل کشی کے خلاف علمدار روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گذشتہ سہ پہر شہداء چوک علمدار روڈ پر کوئٹہ یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام شیعہ ہزارہ مومنین کی نسل کشی کے خلاف ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہ منعقد کیاگیا۔ جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں مومنین اور مومنات نے شرکت کیں۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تہا کہ کوئٹہ میں کوئی فرقہ واریت نہیں بلکہ یہاں ہمیں ریاست قتل کرارہی ہے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی جناب سید محمد رضا نے کہا کہ قتل بہی ہمیں کیاجاتا ہے اور مقدمات بہی ہمارے خلاف بنایا جاتاہے، انہوں نے کہا کہ خدا کی قسم ! اگر کسی نے ایک بہی لڑکا علمدار روڈ سے گرفتار کیا توہماری پوری قوم گرفتاری دے گی۔
اس احتجاجی جلسے سے صدر ہزارہ سیاسی کارکنان جناب طاہر خان ہزارہ، صدر ہزارہ جرگہ قیوم چنگیزی اور مجلس وحدت مسلمین اور ممبر صوبائی اسمبلی جناب سید آغا رضا نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تہا کہ اب اس قوم کی صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ حکومت دہشت گردی کی سدباب کے لئے ٹہوس اقدامات کریں بصورت دیگر ہم سخت ایکشن اور راست اقدام پر مجبور ہونگے۔
اس احتجاجی جلسے سے بچے ، بوڑہے ، خواتین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکہنے والے لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کیں۔