پاکستانی شیعہ خبریں

ہنگو میں فرقہ پرستی کی بجائے سیاست غالب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں 30 مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جہاں بدترین تشدد، بدنظمی اور دھاندلی کے واقعات پیش آئے وہاں ان انتخابات سے کچھ علاقوں میں غیر متوقع طورپر مثبت تبدیلیاں بھی رونما ہو رہی ہے۔

ملک کے دیگر صوبوں کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی کچھ مقامات پر انتخابات کے دوران بیشتر مواقعوں پر فرقہ واریت کا عنصر کسی نہ کسی حد تک کردار ادا کرتا رہا ہے۔اگرچہ حالیہ انتخابات میں بھی بعض اضلاع میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، تاہم صوبے کا ایک ضلع ایسا بھی ہے جہاں پہلے انتخابات میں فرقہ وارانہ عنصر ہمیشہ سے غالب رہا ہے لیکن حالیہ چناؤ میں مذہبی آہنگی دیکھنے میں آئی ہے۔

خیبر پختونخوا کا جنوبی ضلع ہنگو برسوں سے سعودی پروجیکٹ یعنی شیعہ سنی فسادات کے ضمن میں ہمیشہ سے حساس علاقہ رہا ہے۔ اس ضلعے میں 80 کی دہائی سے شروع ہونے والے بدترین فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات میں ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں۔ دو تحصیلوں پر مشتمل اس ضلعے میں ہنگو تحصیل وہ واحد علاقہ ہے جہاں گزشتہ تقریباً دو دہائیوں سے الیکشن میں فرقہ واریت کا عنصر ہمیشہ سے غالب رہا ہے اور بیشتر مواقعوں پر امیدوار اس بنیاد پر کامیاب ہوتے رہے ہیں۔

تاہم حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ہنگو شہر میں فرقہ واریت کا عنصر کوئی قابل ذکر کردار ادا نہیں کرسکا ہے بلکہ مذہبی ہم آہنگی کی وجہ سے سیاسی اثر رسوخ والے امیدوار یا پارٹیوں کے نمائندہ افراد ہی جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ عوام میں قدر حد تک شعور بیدار ہوچکا ہے کہ فرقہ واریت کی جنگ انکی اپنی جنگ نہیں بلکہ یہ بیرونی ایما پر مسلمانوں اور خطہ کو غیر مستحکم رکھنے کے لئے پروان چڑھائی جارہی ہے،لہذا کے پی کے کی عوام جو دہشتگردی کا برسوں سے شکار ہے وہ اس بات کو جاں چکے ہیں کہ اپنی نسلوں او رعلاقہ کو ان دہشتگردؤں سے نجات دلانے کے لئے شیعہ اور سنی دونوں مسلمانوں کو سعودی فنڈڈ وہابی شدت پسند طالبان دہشتگرد کا مقابلہ باہمی اتحاد و اتفاق سے کرنا ہوگا،اور ہی اتحاد و اتفاق حالیہ بلدیاتی الیکشن میں دیکھنے کوملا ہے۔ ہنگو میں شیعہ سنی اتحاد کی یہ مثال سعودی عرب کی تفرقہ پالیسی کی ناکامی کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے۔(ادارہ)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button