ایبٹ آباد: ایم ڈبلیو ایم کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب قرار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع ایبٹ آباد کی کابینہ نے ضلعی سیکرٹری فلاح و بہبود سید مجتبیٰ کاظمی کو بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن کی طرف سے تحصیل حویلیاں میں یوتھ کونسلر کے لئے نوٹیفیکیشن جاری ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت ضلع ایبٹ آباد کے سیکرٹری جنرل سید مدثر علی کاظمی کا کہنا تھا کہ ہمیں تحصیل حویلیاں میں بلدیاتی انتخابات میں بہت بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی۔ اس خطے میں انتخابات کے حوالے سے یہ ہمارا پہلا تجربہ تھا جس میں نہ صرف ہمارا امیدوار جیتا بلکہ ہمارے حمایت یافتہ تمام امیدوار بھی اس بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہوئے۔ اور انہوں نے مجلس وحدت کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن میں سے سید افضال حسین شاہ جنرل کونسلر، سید علی حمار شاہ جنرل کونسلر، وصی الرحمان خان جنرل کونسلر، سید آصف شاہ جنرل کونسلر شامل ہیں۔ ہم نے نہ صرف تکفیریوں کے مختلف حربوں کا مقابلہ کیا بلکہ انھیں شکست فاش سے بھی دوچار کیا۔ تمام الیکشن کے دوران تکفیریوں نے مساجد میں جمعہ کے خطبوں اور گھر وں میں مکتب تشیع کے خلاف پروپگنڈا کیا۔ ہمارے اشتہارات کو پھاڑا گیا۔ ہمارے اشتہارات پر No Vote For Shia لکھا گیا۔ جسے ہم نے احسن انداز میں مسترد کر کے یہ کامیابیا ں حاصل کی ہیں۔