پاکستانی شیعہ خبریں

ایران ،عراق کے زائرین کے لئے فری شپنگ سروس شروع کرنے پر غور کررہے ہیں،کامران مائیکل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساںا دارہ )پورٹس و شیپنگ کے وفاقی وزیر سینیٹر کامران مایکل کا کہنا ہے کہ ایران اور عراق زیارت کے لیے جانے والے مسافروں کے لیے کراچی سے ایک فیری سروس شروع کرنے کی تجویز پر پورٹس و شپنگ کی وزارت غور کررہی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق حال ہی میں پورٹس وشپنگ کے وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل کی صدارت میں ایک اجلاس پی این ایس سی کے آفس میں منعقد ہوا، جس کے دوران مطلع کیا گیا کہ پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے ایک تیز رفتار کارگو فیری سروس بھی تیاری کے مراحل میں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک قومی جذبے کے تحت حکومت زائرین کے لیے فیری سروس شروع کرنے کی خواہشمند ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سروس فضائی سفر کے مقابلے میں سستی ہوگی، اور یہ ایران اور عراق میں مقدس مقامات کی زیارت پر جانے والے لوگوں کے لیے یہ بہترین متبادل راستہ ہے۔

وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل نے نجی شعبے کو حصہ اس طرح کے منصوبوں میں حصہ لینے کی دعوت دی۔

اس اجلاس میں ڈائریکٹر پورٹس اینڈ شپنگ عارف الہٰی اور اس وزارت کے دیگر اعلیٰ سطح کے حکام نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button