Uncategorized

قیام امن کیلئے تکفیری گروہوں کا خاتمہ ضروری ہے، علامہ نیاز نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کا ایک سال مکمل ہونے پر فوجی قیادت کی جرات کو سراہتے ہوئے شہداء وطن کے ورثا سے اظہار ہمدردی اور اس سعادت پر مبارکباد دی ہے۔ لاہور میں علماء کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ شہداء کے خون کے باعث دہشت گردوں پر قابو پانا ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کافر قوتیں اور یہودی لابی پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لئے سازشیں کر رہی ہیں۔ جس کے تحت نجی لشکر تیار کرکے نام نہاد جہاد شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، امن کے قیام کے لئے تکفیری گروہوں کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔ ورنہ شہداء کے خون سے انصاف نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون بھی دہشت گرد تنظیموں سے اپنے تعلقات کو واضح کرے، ان کے وزراء کے کالعدم دہشت گرد گروہ جیسی تنظیموں سے قریبی تعلقات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button