Uncategorized

سعودی عرب مقدس مہینوں کا احترام کرتے ہوئے یمن پر بمباری سے باز رہے، علامہ حیدر علوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  عرب دنیا اپنے مسائل کا حل بات چیت کے ذریعہ تلاش کریں، یمن میں احترام رمضان میں فوری جنگ بندی کا اعلان کیا جائے، پاکستانی عوام عرب معاملے پر پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد کی پشت پہ کھڑی ہے، آصف زرداری نے پاک فوج کو ہی نہی بلکہ پوری قوم کو گالی دی ہے، اعلی عدلیہ فوری نوٹس لے کر ہمیشہ کیلئے ایسے شخص کو نااہل قرار دے، امہ کے تمام مسائل کا حل اتحاد پوشیدہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام امت مسلمہ کے سلگتے مسائل اور ان کا حل کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے رکن قومی اسمبلی وحید عالم خان، جے یو پی کے رہنما علامہ حیدر علوی، جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی، ڈاکٹر ظفراقبال جلالی، جعفر ماجد اعوان، جہانزیب ستی، افضل شاہ نے اپنے خطاب کیا۔ مفتی گلزار احمد نعیمی نے کہا کہ حرمین شریفین کے تقدس اور تحفظ کے حوالے سے پارلیمنٹ کی قراداد کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں مگر مقدس مہینوں کا احترام کرتے ہوئے سعودی عرب کو بھی چاہئے کہ یمن پر بمباری سے باز رہے، اس موقع پر جمیعت علماء پاکستان کے رہنماء علامہ حیدر علوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے پاک فوج کو ہی نہی بلکہ پوری قوم کو گالی دی ہے, اعلی عدلیہ فوری نوٹس لے کر ہمیشہ کیلئے ایسے شخص کو نااہل قرار دے۔

ممبر قومی اسمبلی وحید عالم خان نے کہا کہ تمام مسلم حکمران بیٹھ کر تکفیری سوچ کے خلاف لائحہ عمل تیار کریں تاکہ اسلامی دنیا میں محبت اور امن قائم ہو، اس موقع پر ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی نے کہا کہ یمن اور سعودی عرب کے تنازع نے مسلمانوں کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے ایسے حالات میں دشمن طاقتوں کو موقع مل گیا ہے کہ وہ مسلمانوں کو مزید انتشار میں مبتلا کر دیں ہمیں جلد از جلد اپنی صفحوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا تاکہ مسلمان زوال کے بجائے عروج کی طرف بڑھیں۔ اس موقع پر انجمن طلباء اسلام کے مرکزی جوائنٹ سیکر ٹری جہانزیب ستی نے کہا کہ عالمی سازش کے تحت پوری دنیا میں مسلمانوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ایسے حالات میں اقوام متحدہ اور او آئی سی کو بیان بازی کے بجائے کوئی سخت ترین ایکشن لینا ہوگا، اس موقع مرکزی نائب صدر دوئم جعفر ماجد اعوان نے کہا کہ برما میں مسلم بچوں کے ٹکڑے جبکہ مسلم خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے اگر اب بھی اسلامی دنیا نے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا نہ کیا تو یہود و نصاریٰ اپنی سازشوں میں کامیاب ہو جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button