Uncategorized

بلوچستان اور کراچی میں بھی آپریشن ضرب عضب کی ضرورت ہے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اہل سیاست کی اہل دفاع پر بلا جواز تنقید درست نہیں۔ پاک فوج کا دشمن پاکستان کا دوست نہیں ہوسکتا۔ فوج کو متنازعہ بنانا حب الوطنی نہیں۔ بلوچستان اور کراچی میں بھی آپریشن ضرب عضب کی ضرورت ہے۔ زرداری کے فوج مخالف بیان سے قوم کو شرمندگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کرپشن کرنے والے سیاست کاروں کے ساتھ نہیں فوج کے ساتھ ہے۔ بے رحم احتساب قوم کی ضرورت ہے، آرمی چیف کے دورہ روس سے امریکہ اور بھارت کی نیندیں اڑ گئی ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر مٹی ڈالو پالیسی نہیں چلنے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ زرداری فوج پر تنقید کرنے کے بجائے سندھ حکومت کو ٹھیک کریں۔ دہشت گردوں کی غیر ملکی فنڈنگ بند کرنا ہوگی، زرداری ملک و قوم کیلئے بھاری ثابت ہوئے ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑنے والی افواج پاکستان کے خلاف زبان درازی ملک دشمنی ہے۔ پاک فوج نے دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں جرأت، بہادری اور قربانیوں کی نئی مثال قائم کی ہے، جنرل راحیل شریف قوم کے دل کی دھڑکنوں میں بستے ہیں۔ زرداری کا فوج مخالف بیان غیر دانشمندانہ اور سیاسی خودکشی ہے، فوج کو متنازعہ بنانا ملک دشمنوں کو خوش کرنے کے مترادف ہے، کرپشن کے خلاف کارروائی سے بچنے کیلئے کرپٹ سیاستدان دفاعی اداروں پر تنقید کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button