پاکستانی شیعہ خبریں

آئندہ سندھ کے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک کے قائد علامہ ساجد نقوی نے کہا ہے کہ ملک انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، اندرونی و بیرونی سازشوں کے باعث ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے واقعات جاری ہیں لیکن حکومت دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرنے بجائے صرف کھوکھلے دعوے کررہی ہے، قومی ایکشن پلان کے باوجود دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کا گرفتار نہ ہونا افسوسناک ہے، حکومت دہشت گردوں کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عظیم کالونی نوابشاہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قتل و غارت میں ملوث افراد کو تو پھانسیاں دی جا رہی ہیں لیکن ملت جعفریہ کے قتل میں ملوث کسی فرد کو پھانسی نہیں دی گئی جس کی وجہ سے اہل تشیع میں بے چینی پائی جاتی ہے، گلگت بلتستان کے الیکشن میں رکاوٹوں کے باوجود ملت جعفریہ نے کامیابی حاصل کی، آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھی ہم بھرپور حصہ لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے، پاکستان کمزور ریاست کے بجائے ایک پرعزم اور طاقتور ملک ہے، پاکستانی عوام ملکی سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مہنگائی کے سمندر میں دھکیل دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button