پنجاب حکومت ایم ڈبلیو ایم کے سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرنے کی بجائے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرے،ایم ڈبلیو ایم
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں سید اسد عباس نقوی و دیگر رہنماوُں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ چنیوٹ سے حالیہ دنوں گرفتار کیے جانے والے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤںاور سیاسی کارکنوں کو فوری رہا جائے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید اخلاق الحسن شیرازی اور سید عاشق بخاری کو محض سیاسی بنیادوں پر گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا ہے،پنجاب میں ن لیگ کی جانب سے ملت جعفریہ کو چن چن کر انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی مقبولیت عوام میں دن بدن کم ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ لاہور میں میٹرو ٹرین چلانے کے لئے مومن پورہ کے قدیمی قبرستان کومسمار کرنے کی تیاری کی جارہی جس کو شیعہ قوم کبھی برداشت نہیں کرے گی۔علامہ عبدالخالق اسدی نے کہاکہ مومن پورہ قبرستان آٹھ سو سال پرانا قبرستان ہے جس میں فقہ جعفریہ تعلق رکھنے والے بڑے بڑے علماء دفن ہیں اور سانحہ مومن پورہ کے شہداء کو بھی یہیں دفن کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین کے روٹ میں ردو بدل کیا جائے کہ شہباز شریف اپنا شوق پوراکرنے کے لئے ایک تاریخی جگہ کو ہی مسمار کردیں۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کور کمیٹی کے رکن اسد عباس نقوی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان میں ایم ڈبلیو ایم تمام تر سازشوں کے باوجود دوسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے انہوں نے کہ ایک ابھی مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی سفر کا آغاز ہے وہ وقت دور انہیں جب ان تمام سیاسی لٹیروں کا احتساب کیا جائے گا۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے اس موقع پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ کو کیفرکردارتک پہنچانے اور ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے مظلومین سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔