Uncategorized

پاکستان کے نظام تعلیم کو این جی او کے ہاتھوں میں دے دیا گیا ہے، آئی ایس او

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم رضا محسن نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کی نجکاری بیرونی ایجنڈا ہے، پاکستان کے نظام تعلیم کو این جی او کے ہاتھوں میں دے دیا گیا ہے، جنہوں نے پاکستان کے تعلیمی نظام کو متوسط طبقہ کی پہنچ سے دور کر دیا ہے، تعلیمی اداروں کی نجکاری کے عمل سے تقسیم پیدا ہو گی جس کے نتیجہ میں تعلیم حاصل کرنا صرف امیر کی دسترس میں ہو گا غریب کے بچوں کے لئے تعلیم کا حصول محال ہو جائے گا اور ملک کی باگ ڈور صرف اشرافیہ کے پاس ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دوہرے نظام تعلیم کی بجائے امیر و غریب سب کیلئے یکساں تعلیم کا ہونا ضروری ہے، اس نجکاری کے ذریعے غریب و دیہی نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم سے محروم ہی نہیں بلکہ سکول کی تعلیم سے بھی محروم رکھنے کی سازش ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم بنیادی حقوق میں سے ہے جو آئین کے مطابق ہر شہری کا حق ہے، نجکاری کے اس فیصلے سے آئین کی پامالی ہو گی، حکومت ایسی کوئی بھی حرکت کرنے سے باز رہے، اگر حکومت تعلیم کی نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا تو تمام طلبا تنظیموں کے ساتھ مل کر ملک گیر احتجاجی تحریک بھی چلائی جا سکتی ہے جو پورے حکومتی سسٹم کو جام کر کے رکھ دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button