Uncategorized
یمن پر سعودی بمباری اسلامی اخلاقیات کے منافی ہے، عبدالقدیر خاموش
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبرر ساں ادارہ )لاہور میں علما کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی یک جہتی کونسل کےچیئرمین قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ رمضان المبارک میں سعودی عرب کی طرف سے یمن پر حملے جاری رکھنا اسلامی اخلاقیات کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں بادشاہت کا کوئی تصور نہیں، حکمران عوام کے خادم ہوتے ہیں اگر یمنی عوام منصور ہادی کو تسلیم نہیں کرتے تو مذاکرات کے ذریعے ان کے تحفظات دور کئے جانے چاہیں تھے تاکہ مزید خون خرابہ نہ ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ علی صالح کا فارمولا قابل عمل نظر آتا ہے۔ اسے تسلیم کر کے فریقین مذاکرات کے ذریعے امن قائم کر کے سیاسی ڈھانچے پر بات چیت کریں۔ اسلامی یکجہتی کونسل کے چیرمین نے کہا کہ سعودی عرب اور اتحادی افواج کی طرف سے یمنی عوام پر بمباری سے مسائل مزید بڑھیں گے۔