Uncategorized

صوفی سنی رہنماء صاحبزادہ حامد رضا پر تکفیری دیوبندی دہشتگردوں کا حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحزادہ حامد رضا قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے، محافظوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آوار فرار ہوگئے۔ ترجمان سنی اتحاد کونسل کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا جھنگ سے افطاری کے بعد واپس فیصل آباد آرہے تھے کہ جھنگ روڈ دوانہ کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے صاحبزادہ حامد رضا شدید زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ صاحبزادہ حسن رضا بھی صاحبزادہ حامد رضا کے ہمراہ تھے۔ ترجمان سنی اتحاد کونسل کے مطابق حامد رضا کے محافظوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آوار فرار ہوگئے۔ صاحبزادہ حامد رضا کو کالعدم تنظیموں کی جانب سے دھمکی آمیز خطوط بھی ملے تھے، جس سے انتظامیہ کو آگاہ کیا تھا، تاہم انتظامیہ کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ صاحبزادہ حامد رضا سے دو ماہ قبل سرکاری سکیورٹی بھی واپس لے لی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button