Uncategorized

لاہور میں طالبان کو فنڈنگ کرنے والا القاعدہ کا اہم رکن گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سیکورٹی اداروں نے جناح اسپتال کے قریب کارروائی کر کے افغان طالبان کو فنڈنگ اور مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں القاعدہ کے اہم کارکن کو گرفتار کر لیا۔ ٹاؤن شپ میں 2010 میں چار دہشتگردوں کے علاج معالجہ اور مالی معاونت کے الزام میں انتہائی مطلوب ملزم حسن ظہیر شمالی وزیرستان فرار ہو گیا تھا۔ ملزم واپس آ کر کینال روڈ پر رہائش پذیر ہو گیا۔ سیکورٹی اداروں نے اطلاع پر جناح اسپتال کے قریب چھاپہ مار کر ملز م کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم افغان طالبان کو فنڈنگ کرتا رہا ہے جبکہ شہر میں مذہبی منافرت پھیلانے کے لیے لوگوں کو استعمال کرتا ہے ۔ ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی ، جہادی لٹریچر اور دیگر مواد برآمد کر لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button