Uncategorized

تکفیری سوچ درحقیقت اسرائیل کی محافظت ہے، تہور حیدری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں حالات حاضرہ کے موضوع پر ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی صدر سمیت کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان تہور حیدری نے تکفیری فکر کو تمام اسلامی ممالک، مشرق وسطٰی اور افریقہ کیلئے ایک بہت بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیری عناصر نے عالم اسلام کو نشانہ بنا کر اسرائیل کو تحفظ بخشا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہاء پسندانہ سوچ درحقیقت اسرائیل کی حامی سوچ ہے، جسے اسرائیل، امریکہ اور اس کے حامی ممالک کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام مخالف عناصر اسلام کے امن و سلامتی کے پیغام کو نقصان پہنچا رہے ہیں، داعش اور دیگر اسلام دشمن طاقتیں اسلام کے حقیقی چہرہ کو مسخ کرنے کے درپے ہیں، جس میں وہ ناکام ٹھہریں گی۔

انہوں نے کہا کہ واضح رہے کہ ان تمام دہشت گرد گروہوں کا تعلق اسی طبقہ سے ہے جن کو آل سعود، امریکہ اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کے چمپئن بننے کے دعویدار عرب ممالک کو روہنگیا کے کٹتے مسلمان نظر نہیں آتے؟ دراصل یہ عرب ممالک کے بادشاہ کبھی بھی امریکہ اور اسرائیل کی رضا مندی کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مظلومین کی حمایت اور ظالمین سے اظہار نفرت کیلئے آئی ایس او امسال بھی عالمی یوم القدس کے موقع پر 22 رمضان المبارک کو یوم القدس منائے گی، اس موقع پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیز منعقد ہوں گی، جن میں ملک بھر سے ہزاروں حامیان مظلومین شریک ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button