Uncategorized

عرب دنیا میں سازش کے تحت شیعہ سنی تفریق پیدا کی جا رہی ہے، علامہ اسدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں مسلم امہ کا کوئی پرسان حال نہیں، شام، عراق، افغانستان، یمن ہو یا مصر، مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب دنیا میں باقاعدہ ایک سازش کے تحت شیعہ سنی تفریق پیدا کی جا رہی ہے جو کہ چند خارجیوں کے علاوہ کسی کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، کویت کی مسجد میں ہونیوالا حملہ بھی اسی کی ایک اہم مثال ہے۔ صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں ڈویژنل کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اسدی نے کہا کہ اس تمام تر سازشوں کے پیچھے خارجی دہشت گرد ملوث ہیں، جن کا علاج فقط ان کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شعائر اللہ کا احترام نہ کرنے والے کبھی بھی مسلمان کہلانے کے حقدار نہیں، ان مٹھی بھر دہشت گردوں کی وجہ سے مسلمانوں کی عبادتگاہیں محفوظ نہیں، پوری امت مسلمہ کو ان تکفیری دہشت گردوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک فرقہ کے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تو کل دوسرے بھی ان شدت پسندوں سے محفوظ نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کے اندر دہشت گردی کی کارروائی مقامی سہولت کاروں کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ افراد جو کہ چند پیسوں کے لالچ میں آکر معصوم جانوں سے کھیل رہے ہیں، ان کو نشان عبرت بنایا جائے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء نے کہا کہ ان خارجی دہشت گردوں کے خلاف دنیا بھر میں کارروائی کی جائے، ورنہ قیام امن کا خواب کبھی شرمدہ تعبیر نہیں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button