Uncategorized

آئی ایس او کا یکم جولائی سے پنجاب اور کے پی کے میں تربیتی ورکشاپ کرانے کا فیصلہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تنظیم کے اہم شعبہ جات اور مرکزی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر تہور حیدری نے کی۔ اجلاس میں سندھ میں جاری ورکشاپس کی کارکردگی مسئول ادارہ پیام عمل زوہیر قنبری نے پیش کی۔ انہوں نے مرکزی صدر کو آگاہ کیا کہ سند ھ میں اب تک 60 مقامات پر ناصران امام مہدی ورکشاپس منعقد ہو چکی ہیں، جن سے ہزاروں عاشقان امام مہدی مستفید ہوئے ہیں۔ ورکشاپس کا یہ سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔ مرکزی صدر نے صوبہ سندھ میں ہزاروں نوجوانان ملت کی تربیت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے غیور حسینی جوانوں نے جس جذبہ و استقامت سے ورکشاپس کے انعقاد میں حصہ لیا وہ قابل ستائش ہے، ہمیں قوی امید ہے کہ یہ ورکشاپس خدا کی خوشنودی اور ملت کی مضبوطی کا سبب بنیں گی۔ اس موقع پر جامعتہ بعثت، ادارہ المہدی تربیت اسلامی، شعبہ سکاؤٹنگ، ادارہ پیام عمل اور امامیہ میڈیا ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔ شرکاء میٹنگ میں انجینئر مولانا عمران حیدر، علامہ اسد نقوی، امامیہ چیف سکاؤٹ انصر مہدی شامل تھے۔ اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ورکشاپس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور طے پایا کہ یکم جولائی سے ورکشاپس کا آغاز کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button