پاکستانی شیعہ خبریں
جشن ولادت امام حسن مجتبی (ع) کے موقع پر مقابلہ حسن قرآت منعقد ہوگا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ولادت با سعادت قرآن ناطق امام حسن مجتبی (ع) کے موقع پر تین جولائی، پندرہ رمضان المبارک کو جامعہ امام صادق (ع) اور دارالقرآن مرکز کے تعاون سے مقابلہ حسن قرآت منعقد کیا جارہا ہے جسمیں کویٹہ کے معروف قرآء کی شرکت متوقع ہے۔
نماز مغربین کے بعد رات نو بجے مقابلے کا آغاز جامعہ امام صادق (ع) میں ہوگا ۔ حسن قرآت کے علاوہ منقبت خوانی اور سیرت امام حسن مجتبی (ع) پر تقریر بھی پروگرام کا حصہ ہے، پوزیشن لینے والوں کو قیمتی انعامات دیے جائیں گے۔تمام خواہشنمد حضرات شرکت کرسکتے ہیں۔