پاکستانی شیعہ خبریں

کمیشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کا ایم ڈبلیو ایم کی کال پر دورہ جعفرطیار،مسائل حل کرنے کے احکامات جاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کمشنرکراچی ڈویژن شعیب احمد صدیقی نے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی دعوت پرجعفرطیار سوسائٹی کا ہنگامی دورہ کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل اور فوکل پرسن ٹو کمشنر احسن عباس رضوی ، ایم ڈبلیوایم کے دیگر رہنما ثمر عباس ،آصف نقوی، اسدزیدی، عارف زیدی ودیگر موجود تھے، رہنماوں نے کمشنر کراچی کو جعفرطیا رسوسائٹی کو درپیش صفائی ستہرائی اور سیوریج کے ناقص انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا، جس پر کمشنر کراچی نے متعلقہ حکام پر سخت برہمی کا اظہار کیا، انہوں نے واٹر بورڈ، ڈی ایم سی اور کےایم سی کے متعلقہ حکام کوہدایات جاری کیں کے اہل علاقہ کو درپیش مشکلات کیلئے فوری وموثراقدامات کیئے جائیں اور سیوریج کے پانی کی نکاسی کو مستقل حل تلاش کرکے کام کے آغا زکیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button