پاکستانی شیعہ خبریں

جماعت اسلامی سے ہی طالبان دہشتگردوں کو آکسیجن ملتی ہے، پیپلز پارٹی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی خلیل الزماں، ساجد جوکھیو اور امداد پتافی نے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق کے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے متعلق دیئے گئے بیان کو انتہائی غیر سنجیدہ اور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی عمر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو خود اپنی پیرانہ سالی کا خیال نہیں رہا۔ پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان میں اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو خود اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھنا چاہئے کہ وہ خود اور ان کی جماعت خیبر پختونخوا کی حکومت میں شامل ہیں، اور وہاں ان کی کیا کارکردگی ہے، وہ سب پر عیاں ہے۔

اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ پر خراب کارکردگی کا الزام لگانے والے امیر جماعت اسلامی کو معلوم ہونا چاہئے کہ وزیراعلیٰ سندھ صوبے کے عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں، لیکن سراج الحق کے ہمدرد اور منظور نظر طالبان دہشتگردوں کی وجہ سے، صوبہ سندھ جو صوفیوں اور امن کی سرزمین ہے، گزشتہ ایک دہائی سے میدان جنگ بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی وہ جماعت ہے، جس کے رہنماؤں کے گھروں سے القاعدہ کے لوگ گرفتار کئے گئے، جماعت اسلامی ہی کے دہشتگردوں نے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر حملہ کیا، اور دہشتگردوں سے مقابلے میں شہادت پانے والے پاک فوج کے جوانوں کو شہید ماننے سے انکار کیا۔ انہوں نے مزد کہا کہ جماعت اسلامی ہی سے طالبان دہشتگردوں کو آکسیجن ملتی ہے، اور تحریک انصاف جیسی طالبان پرست پارٹی کو جماعت اسلامی ہی نے اپنے کندھوں پر اٹھا رکھا ہے۔ اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور سندھ میں جتنی معاشرتی خرابیاں اور دہشتگردی کے نیٹ ورکس ہیں، ان کے تانے بانے جماعت اسلامی سے ملتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button