Uncategorized

ڈی آئی خان، النجف کمپلیکس کیجانب سے غریب خانوادوں میں رمضان پیکج تقسیم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے زیراہتمام ڈیرہ اسماعیل خان میں مستحق اور نادار افراد میں رمضان پیکج تقسیم کیا گیا۔ النجف کمپلیکس کوٹلی امام حسین (ع) کی جانب سے چیئرمین علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی میں شہداء کے پسماندگان، غریب، نادار اور مستحقین میں ایک، ایک ماہ کا راشن تقسیم کیا گیا۔ چیئرمین النجف کمپلیکس اور شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا اصل مقصد غریب و نادار افراد کی مدد کرنا ہے۔ اس ماہ مبارک میں مخیر حضرات غریب اور نادار لوگوں کی دل کھول کرمدد کریں۔ تقریب میں معروف عالم دین مولانا حافظ نذیر حسین جعفری، مولانا ناصر عباس توکلی اور سماجی شخصیت ملک ذاکر حسین نے شرکت کی۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا اصل مقصد آس پاس کے غریب اور نادار افراد کی بھوک و افلاس کا احساس کر کے ان کی مدد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ النجف کمپلیکس کے پلیٹ فارم سے خدمت کا یہ سلسلہ پوری آب و تاب کیساتھ جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button