Uncategorized

دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت ہمارا شرعی و اخلاقی فریضہ ہے،علامہ اصغر عسکری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک جواناں پاکستان اور فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری نے کہا ہے کہ مظلومین کی حمایت ہمارا تنظیمی منشور ہے۔ جسے ہم نے بلاتخصیص مذہب و ملت ہمیشہ مقدم رکھا۔پاکستان میں فرقہ واریت نا م کی کوئی چیز نہیں بلکہ دہشت گرد عناصراپنی مذموم کاروائیوں کے ذریعے یہ تاثر دینے میں پیش پیش ہیں تا کہ ملک میں فرقہ واریت کا بازار گرم کیا جا سکے۔ان ملک دشمن عناصر کو اپنے مقصد میں ناکامی ہو گی۔پاکستان میں بسنے والے تمام مکاتب فکر کے ذمہ داران با بصیرت اور دوراندیش ہیں اور انہوں نے ہمیشہ فرقہ واریت کی حوصلہ شکنی کی۔ جو شخص یا تنظیم فرقہ وارنہ تعصب کو پروان چڑھانا چاہتی ہے وہ کبھی بھی اس ملک کی مخلص نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت ہمارا شرعی و اخلاقی فریضہ ہے۔ اس وقت دنیا بھر کے مسلمان مشکلات کا شکار ہیں۔ فلسطین، یمن، برما، عراق، شام سمیت جہاں جہاں بھی ظلم ہو رہا ہے ہم نے مل کر اس کے خلا ف آواز بلند کرنی ہے۔ یوم القدس کی ریلی میں انشا اللہ ہم سب مل کر دشمن کے خلاف نفرت کا اظہار اور دنیا بھر کے مظلومین کے حق میں اپنی آواز بلند کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button