پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ: قرآن کتاب وحدت اور شدت پسندی سے پاک دنیا کے موضوع پر سیمینار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ولادت امام حسن مجتبی(ع) کے موقع پر خانہ فرہنگ ایران میں ” قرآن کتاب وحدت اور شدت پسندی سے پاک دنیا ” کے عنوان پر سیمینار منعقد کیا گیا۔
سمیمنار سے ڈائریکڑخانہ فرہنگ ابوالفضل حسینی نے مہمانوں کو خوش آمدید کے ساتھ قرآن اور وحدت کے موضوع پر خطاب کیا، سیمینار سے خطاب میں معروف کالم نگار امان اللہ شادیزئی نے کہا کہ آج عالم اسلام بحران میں ہے اور اسرائیل سکون کے ساتھ آرام کررہا ہے مگر چند لوگ اسلام کے نام پر عالم اسلام کے اندر سرکاٹنے میں مصروف ہیں، علامہ مقصودڈومکی نے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ قرآن کا حکم امن ومحبت ہے اور ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء میں سے کسی نے ظلم کے ساتھ تبلیغ نہیں کیا ہے مگر آج سر کاٹ کر اسلام کا نام لیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button