Uncategorized
لاہور کی شیعہ شیخ برادری کالعدم تکفیری جماعتوں کی زد پر آگئی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان کے صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی شیعہ شیخ برادری کالعدم تکفیری جماعتوں کی زد پر آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ دو ماہ قبل سے شیعہ شیخ برادری کو مسلسل کالعدم جماعتوں کے دہشت گرد بھتہ کی دھمکیاں دے رہے ہیں، اور دو افراد پر بھتہ نہ دینے کی پاداش میں حملے بھی ہوچکے ہی۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت کا کردار بھی متعصبانہ ہے اور وہ ان عناصر کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب بالخصوص جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کے تربیتی مراکز قائم ہیں لیکن نوازلیگ کی پنجاب حکومت اس ضمن میں کسی بھی کاروائی کرنے سے گریزاں ہے۔